جمعرات‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2024 

آئندہ انتخابات کیلئے امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب ،قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلیوں کے امیدوار زر ضمانت جمع کرائینگے، عمران خان نے منظوری دیدی،تفصیلات جاری

datetime 2  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ انتخابات کیلئے امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کرنے اور ان کے کوائف مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیر کو پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے پارلیمانی بورڈ کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے الیکشن مینجمنٹ سیل کی جانب سے امیدواروں کے انتخاب سے متعلق طریقہ کار پر

تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فواد چودھری نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں آئندہ انتخابات کیلئے امیدواروں کے انتخاب کا عمل فوری شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی آفیشل ویب سائٹ پر امیدواروں کیلئے درخواست فارم آویزاں کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کیلئے خواہشمند افراد ایک لاکھ روپے بطور زرضمانت درخواست کیساتھ جمع کرانے کے پابند ہونگے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے امیدوار درخواست فارم کیساتھ پچاس ہزار روپے بطور زرضمانت جمع کرائینگے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور اسلام آباد کے امیدواروں کی درخواستوں پر غور 17 اور 18اپریل کو ہونیوالے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں کیا جائے گا جبکہ خیبرپختونخوا اور فاٹا کے امیدواروں کی درخواستوں پر 17 اور 18 اپریل کے اجلاس میں غور کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان سے موصول ہونیوالی درخواستوں پر بالترتیب 20 اور 25 اپریل کو غور کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ طے شدہ معیار پر امیدواروں کو پرکھیں گے اور حتمی سفارشات مرتب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ کی جانب سے شارٹ لسٹڈ امیدواروں کی حتمی فہرست کی منظوری چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان دینگے۔



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…