پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

عوام کیلئے ڈینوپارک، ایکواپارک، منی گالف، سوئمنگ، سائیکل ٹریک، ویڈنگ ہالز، کمیونٹی سنٹر اوردیگر سہولیات ایک ہی جگہ،خیبرپختونخوا حکومت نے مردان میگا پارک کا افتتاح کردیا

datetime 2  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)صوبائی وزیر تعلیم وتوانائی محمد عاطف خان نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلی پرویزخٹک کے ہمراہ 380 کنال کی وسیع اراضی پر55 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیرہونیوالے مردان میگا پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں رکن قومی اسمبلی مجاہد خان، اراکین صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی اور طفیل انجم کے علاوہ کمشنر مردان ڈویژن ذاکر حسین آفریدی، ڈی آئی جی مردان محمد عالم

شینواری اور بلدیاتی نمائندے موجود تھے۔ اس موقع پر این ایل سی کے سینئر پراجیکٹ منیجر کرنل ریاض زیب نے پارک کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمدعاطف خان نے کہاکہ اس پارک میں عوام کو ڈینوپارک، ایکواپارک، منی گالف، سوئمنگ، سائیکل ٹریک، ویڈنگ ہالز، کمیونٹی سنٹر اوردیگر سہولیات فراہم کی جائیگی جبکہ یہ پارک 6 ماہ کے قلیل عرصے میں مکمل کردیاجائیگا۔ مردان کے ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے محمد عاطف خان نے کہاکہ ہم نے اپنے دور حکومت میں مردان میں2 یونیورسٹیاں قائم کی ہیں جن میں ویمن یونیورسٹی مردان اور انجینئرنگ یونیورسٹی مردان شامل ہیں جن کی نہ صرف اس حکومت میں منظوری دی گئی ہے بلکہ ان میں تعلیمی سیشنز بھی شروع ہے۔ اس طرح خواتین کی تعلیم کیلئے گرلز کیڈٹ کالج مردان اور فاطمہ الفہری سکول بھی قابل ذکر ہے۔ فاطمہ الفہری سکول فضل حق کالج کے طرز پر 87 کنال رقبے پر 32 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والا بورڈنگ سکول ہے جس میں تعلیمی سیشن کا آغاز اپریل کے دوسرے ہفتے سے کیاجارہاہے۔ جبکہ گرلز کیڈٹ کالج مردان میں پورے پاکستان اور بیرون ملک سے لڑکیاں تعلیم کیلئے آرہی ہیں

جبکہ مردان میڈیکل کمپلیکس کیلئے بھی 84 کروڑ روپے موجودہ حکومت نے فراہم کئے ہیں۔ اس کے علاوہ مردان بورڈ سپورٹس کمپلیکس میں 32 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح بھی دو ہفتوں کے اندر کیاجائیگا۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہاکہ ان میگا پراجیکٹس کے علاوہ مردان شہر کی بحالی اور خوبصورتی کیلئے بھی 1 ارب روپے کی لاگت سے مردان اپ لفٹ پروگرام پر بھی کام جاری ہے جبکہ عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے 44 کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیرجواد چوک اور 56 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے چارسدہ چوک فلائی اوورز پر بھی کام جاری ہے جوکہ عنقریب مکمل کردیاجائیگا۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…