منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

شہباز شریف کو عدالت آنے کا شوق ہے، حکومت نے اپنے ہی وزیراعلیٰ کی بھرتیاں غیرقانونی قرار دے دیں، چیف جسٹس ثاقب نثار نے بڑا فیصلہ سنادیا

datetime 2  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ شہباز شریف کو عدالت آنے کا شوق ہے، بلایا تو آنا پڑجائے گا۔پنجاب میں ورک چارج ملازمین کی مستقلی سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی۔ دوران سماعت چیف جسٹس اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب میں دلچسپ مکالمہ ہوا۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عاصمہ عاصمہ حامد نے کہا کہ ملازمین کی 2012ء میں ہونے والی بھرتیاں غیرقانونی ہیں، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پوچھا بھرتیاں کس کے حکم پر ہوئیں تھیں۔عاصمہ حامد نے کہا کہ بھرتیاں وزیر اعلیٰ پنجاب

شہباز شریف کے حکم پر ہوئیں تھیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیوں نہ شہباز شریف کو نوٹس جاری کریں، حکومت اپنے ہی وزیراعلیٰ کی بھرتیاں غیرقانونی قرار دے رہی ہے، سرکاری اداروں کا ورک چارج پر ملازمت دینا قانون کے ساتھ فراڈ ہے، بھرتیاں بظاہر بدنیتی پر مبنی تھیں،عاصمہ حامد نے چیف جسٹس سے کہا کہ ایسے الفاظ میرے کھاتے میں نہ ڈالیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو بلایا تو انہیں پیش ہونا پڑیگا ٗ ویسے بھی شہباز شریف کو عدالت آنے کا بہت شوق ہے۔عدالت نے ملازمین کی مستقلی کیخلاف صوبائی حکومت کی اپیل خارج کردی۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…