منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

شہبازشریف ہاتھ باندھ کر خدا کے واسطے دے رہے ہیں، نوازشریف کے مقدمے کا فیصلہ ہور صورت یہ ہی ہوگا، اعتزاز احسن نے بڑی پیش گوئی کردی

datetime 2  اپریل‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ہر صورت فیصلہ ان کے خلاف ہو گا، اس بات کا امکان ہی نہیں کہ وہ بچ سکیں،نوازشریف اگلی کال یا تو لندن یا پھر اڈیالہ جیل دیں گے ۔چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ

شہباز شریف ہاتھ باندھ کر ججوں، جرنیلوں اور سیاستدانوں کو خدا کے واسطے دے رہے ہیں، نیب نے جو دو ماہ پنجاب کی طرف توجہ دی ہے، اس کے بعد شہباز شریف کے لئے پریشانی کا عالم ہے۔ لاہور، پنڈی اور ملتان میٹرو بس پراجیکٹس، آشیانہ ہاسنگ سکیم اور احد چیمہ کے معاملات سامنے آ گئے ہیں۔ شہباز شریف تو منت سماجت پر آ گئے ہیں۔سابق وزیراعظم کیخلاف نیب ریفرنسز پر انہوں نے کہاکہ اس بات کا امکان ہی نہیں کہ نواز شریف بچ سکیں، اگر واجد ضیا کہتے ہیں کہ بچوں کے نام جائیداد ہے تو پھر بھی نواز شریف کو سزا یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اگر یقین ہوا کہ دس بارہ دن میں ضمانت ہو جائے گی تو پھر اڈیالہ جیل جانا پسند کریں گے لیکن اگر ضمانت میں زیادہ عرصہ لگنے کا خدشہ ہوا تو پھر نواز شریف لندن سے کال دیں گے۔انہوں نے نگران سیٹ اپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ اس معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کا اتفاق ہونا مشکل لگتا ہے۔ میرے خیال میں معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا۔کہ اس معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کا اتفاق ہونا مشکل لگتا ہے۔ میرے خیال میں معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…