جمعرات‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2024 

بلوچستان میں گرمی کا کئی سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،رواں موسم گرما میں درجہ حرارت کتنا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے خطرناک پیشگوئی کردی

datetime 2  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان(سی پی پی) گزشتہ ماہ مارچ میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پڑنیوالی گرمی کا کئی سال کاریکارڈ ٹوٹ گیا۔29مارچ کے دن بلوچستان کے 3علاقوں لسبیلہ، تربت اور نوکنڈی میں گرم ترین رہا، لسبیلہ میں گرمی کا 34اور تربت اورنوکنڈی میں گرمی کا8،8سال کاریکارڈ ٹوٹا اور ان علاقوں میں زیادہ سیزیادہ گرمی کے نئے ریکارڈ قائم ہوگئے۔بلوچستان کے مختلف میدانی علاقے آج کل شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں،لسبیلہ، تربت اور نوکنڈی وہ علاقے ہیں جہاں مارچ شدید گرم رہا۔

محکمہ موسمیات کے ریکارڈ کے مطابق گزشتہ ماہ مارچ میں مختلف علاقوں میں پڑنے والی گرمی کے کئی سال کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔29مارچ 2018کو بلوچستان کیتین علاقوں میں سب سے زیادہ ریکارڈ گرمی پڑی۔مارچ کے دوران لسبیلہ میں گرمی کا34اورتربت اور نوکنڈی میں 8،8سالہ ریکارڈ ٹوٹا ، لسبیلہ میں 29مارچ کوزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس سے قبل لسبیلہ میں سب سے زیادہ گرمی 30مارچ 1984 کو پڑی تھی،اس دن 34سال قبل لسبیلہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔اسی طرح تربت میں گرمی کا 8سال کا ریکارڈ ٹوٹا، 29مارچ 2018کوتربت میں پارہ 44اعشاریہ 5ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیاتھا ، اس سیقبل تربت میں 16مارچ 2010 کو سب سے زیادہ گرمی پڑی تھی، محکمہ موسمیات کے ریکارڈ کے مطابق 16مارچ 2010کو تربت میں درجہ حرارت 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا تھا۔صوبے کے ایک اورعلاقے نوکنڈی میں بھی گزشتہ ماہ زیادہ سیزیادہ گرمی کا 8سالہ ریکارڈ ٹوٹا، نوکنڈی میں 29مارچ 2018 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40ڈگری تک پہنچ گیا تھا جبکہ اس سیقبل نوکنڈی میں 18مارچ 2010 کو درجہ حرارت 38اعشاریہ 6ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔محکمہ موسمیات نے رواں موسم گرما کے دوران صوبے کے بیشترعلاقوں میں عمومی طور پر گرمی کی شدت زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…