لاہور (آن لائن) لاہور میں سگنل کی خلاف ورزی کرنے والے 55 سالہ بزرگ شخص کو ٹریفک وارڈن اور ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ آئی جی پنجاب کا نوٹس ، رپورٹ طلب ۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ لاہور میں جیل روڈ پر اس وقت پیش آیا جب 55 سالہ بزرگ سروسز ہسپتال سے اپنا طبی معائنہ کروا کر واپس آ رہا
تھا کہ جیل روڈ پر کھڑے ٹریفک وارڈن نے سگنل کی خلاف ورزی کرنے پر بزرگ شہری کو سرعام ڈولفن فورس کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر تشدد کیا ۔ میڈیا پر خبرنشر ہونے کے بعد آئی جی پنجاب نے بزرگ شہری پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔