’’چیف جسٹس جب عہدے پر نہیں ہونگے تو میں کیا کام کروں گا ؟‘‘ نہال ہاشمی نے ایک بار پھر انٹری دیدی، حیران کن اعلان کر دیا

2  اپریل‬‮  2018

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ جب چیف جسٹس ثاقب نثار عہدے پر نہیں ہونگے تو میں ان پر کہانی لکھوں گا ۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما نے کہا ہے کہ میرے لہجے میں کو ئی بدلائو نہیں آیا میں جیسے پہلے تھا اب بھی ویسا ہی ہوں اور آنے والے وقت میں بھی ایسا ہی رہوں گا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کبھی ججوں کو گالم گلوچ اور برا بھلا نہیں کہا ۔

سوشل میڈیا اور میڈیا نے میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے ۔ میں اقرار کرتا ہوں کہ لفظ سازشی استعمال کیا تھا لیکن میں نہیں سمجھتا کہ ہمارے معزز جج کسی بھی طرح سے سازشی ہو سکتے ہیں ۔ میں نے حساب مانگنے والوں سے پوچھا تھا کہ آپ بتا دیں کہ بابا رحمتے کون ہے؟ جو لوگ بابا رحمتے کو پکارتے ہیں وہ پکارتے رہیں میں تو معصوم ہوں ، مکمل آئین کی پیروی کرتا ہوں ۔نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کا نام تو میاں ثاقب نثار ہے ۔ میں تو انہیں بابا رحمتے نہیں پکارتا ، میں نے جیل سے نکل کر صرف اتنا پوچھا تھا کہ کون ہے یہ بابا رحمتے ؟ ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…