جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

حکومت ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے، محمود احمدی نڑاد

datetime 2  اپریل‬‮  2018 |

تہران(این این آئی)ایران کے سابق صدر محمود احمدی نڑاد نے ایک بار پھر حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ پرامن مظاہرین اور اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے احتجاج کرنے والوں کے خلاف طاقت کے مکروہ ہتھکنڈوں کا استعمال ترک کرے، ورنہ ایران کا انجام تباہی اور بربادی کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔عرب ٹی وی کے مطابق اپنے دو الگ الگ بیانات میں سابق ایرانی صدر نے کہا کہ اگر حکومت نے اپنا انتقامی طرز عمل تبدیل نہ کیا تو اس سے ملک تباہ ہوجائے گا۔

محمود احمدی نڑاد نے اپنے سابق معاون حمید بقائی کو جیل میں ڈالے جانے کی شدید مذمت کی اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ خیال رہے کہ بقائی پر 3.5 ملین یورو اور ساڑھے سات لاکھ ڈالر کی رقم کی خورد برد کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔سابق ایرانی صدر نے ایک دوسرے بیان میں کا کہ عدلیہ شہریوں کو محض احتجاج کی بناء پر گرفتار کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ مظاہرین کا قصور یہ ہے کہ وہ ملک میں ریاستی اداروں کی بد انتظامی اور ظالمانہ رویے کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے ہیں۔۔ انہیں جھوٹیاور من گھڑت الزامات میں جیلوں میں ڈالا جاتا ہے۔ انہوں نے الزام عاید کیا کہ ایران اپنے اصل راستے سے ہٹ چکا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…