کویت سٹی (این این آئی)کویت میں دو بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 پاکستانیوں سمیت 15 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔کویت کے جنوبی علاقے میں آئل کمپنی کے ملازمین کو لے جانے والی بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 15 ملازم جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔واقعہ میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کویت فائر سروس
ڈائریکٹریٹ کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ 4 افراد کو بسیں کاٹ کر نکالا گیا۔کویتی حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 7 بھارتی، 5 مصری اور 3 پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔کویت آئل کمپنی کے مطابق مسافر بسیں کمپنی کے کنٹریکٹ ملازمین کو لے کر جارہی تھیں کہ برجان آئل فیلڈ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئیں۔