جمعرات‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2024 

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ میں سی ٹی سکین سنٹر او رہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کا افتتاح کردیا

datetime 1  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ میں سی ٹی سکین سنٹر او رہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کا افتتاح کیا ۔وزیراعلی نے افتتاح کے بعد سی ٹی سکین سنٹر اور ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کا دورہ کیا ۔وزیراعلی نے سی ٹی سکین مشین کا معائنہ کیا اور عملے سے گفتگو کی۔وزیراعلی نے جدید سی ٹی سکین مشین کی تنصیب پر خوشی کا اظہار کیا او رعملے کو مبارکباد دی۔وزیراعلی نے ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کے مختلف حصے دیکھے ۔وزیراعلی کو بتایا گیاکہ

اس کلینک میں روزانہ تقریبا 80مریض آتے ہیں جنہیں ادویات اور علاج معالجہ مکمل طو رپر فری فراہم کیا جاتا ہے۔سیکرٹری پرائمری و سکینڈری صحت علی جا ن نے وزیراعلی کو سی ٹی سکین سنٹر اور ہیپا ٹائٹس فلٹر کلینک کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعلی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں شیخوپورہ کے عوام کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی عمارت کی تزئین و آرائش ،تعمیر نو اور اس میں قائم کئے گئے مختلف نئے شعبوں پر مبارکباد دیتا ہوں۔اس ہسپتال میں ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک بھی قائم کیا گیا ہے جہاں روزانہ 70سے80مریضوں کو علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کو مفت ادویات دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو اعلی معیار کی ادویات مفت دی جا رہی ہیں،ان ہسپتالوں میں وہی اعلی معیار کی ادویات فراہم کی جا رہی ہیں جو ا شرافیہ استعمال کرتی ہے۔ان ہسپتالوں میں عام آدمی کو وہی دوائی مل رہی ہے جو گورنر ، وزیراعلی اور دیگر امراء استعمال کرتے ہیں۔ہم دن رات محنت کے باعث ان ہسپتالوں میں اعلی معیار کی ادویات کی فراہمی میں کامیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت صوبے کے تمام اضلاع میں سی ٹی سکین کی جدید مشینیں نصب کر رہی ہے اور مریضوں کو 24گھنٹے سی ٹی سکین کی سہولت مفت حاصل ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے صحت کے شعبہ میں حقیقی معنوں میں انقلاب برپا کیا ہے اور عوام کو علاج و تشخیص کی جدید سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ سی ٹی سکین مشینوں کو چلانے کے لئے ایسا نیا نظام متعارف کرایا گیاہے جو 24گھنٹے کام کرے گااور جان بوجھ کران مشینوں کو کوئی خراب نہیں کرسکے گا۔انہوں نے کہاکہ سی ٹی سکین کی یہ مشینیں تمام ضلعی ہسپتالوں میں لگ رہی ہیں اور پنجاب حکومت نے اس حوالے سے سی ٹی سکین مشینوں کے مینوفیکچر ز سے معاہدہ کیا ہے ۔

اب مریضوں کو سی ٹی سکین کے لئے خوار نہیں ہونا پڑے گااو رکوئی انہیں یہ نہیں کہے گا کہ ہسپتال میں سی ٹی سکین مشین خرا ب ہے ، مریضوں کو اب 5ہزار روپے دیکر باہر سے سی ٹی سکین کرانے پر مجبور نہیں کیا جاسکے گا،ہم نے پرانا نظام دفن کر دیاہے۔2سال قبل جو خواب دیکھا تھا اسے عملی تعبیر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ 20سی ٹی سکین مشینیں آ چکی ہیں جن میں سے 15نصب ہو چکی ہیں مزید بھی تیزی سے لگائی جا رہی ہیں،اسی طرح22 ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں ہیپا ٹائٹس فلٹر کلینکس قائم ہوچکے ہیں۔

شیخوپورہ کے ہسپتال میں بھی فلٹر کلینک قائم ہے اور یہاں بچوں کا وارڈ بھی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ کی تزئین و آرائش کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے اور یہ منصوبہ مکمل ہونے کو ہے، اس ہسپتال میں فزیوتھراپی کا بھی اہتمام کیا گیاہے،یہ ہسپتال یورپ کے ہسپتالوں کی مانند ہوگا اور یہاں مریضوں کو اعلی معیار کی طبی سہولتیں ملیں گی۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے صحت کے شعبہ میں گزشتہ ساڑھے 4سال میں بے مثال اقدامات کئے ہیں اور شعبہ صحت میں

حقیقی معنوں میں انقلاب برپا کیا ہے۔ صوبے بھر میں جدید طبی سہولتوں سے آراستہ ہسپتال بنائے گئے ہیں۔گزشتہ ساڑھے 4سال میں سکینڈری سطح پر 25 اور ٹرشری لیول پر 15ہسپتال بنائے گئے ہیں اور سرکاری ہسپتالوں میں 8ہزار بستروں کا اضافہ کیاگیا ہے۔ موبائل ہسپتالوں کے ذریعے دور دراز علاقوں کو علاج و تشخیص کی سہولتیں ان کے گھروں کی دہلیز پر دے رہے ہیں۔ 20موبائل ہسپتال پوری طرح فنکشنل ہیں جبکہ 20مزید ہسپتال جلد پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہسپتالوں میں 180آپریشن تھیٹرز بنائے گئے ہیں

جبکہ بستروں پر 452وینٹی لیٹرز لگائے گئے ہیں جبکہ 5 ایم آر آئی مشینیں نصب کی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ 4سٹیٹ آف دی آرٹ برن سنٹر بھی فنکشنل ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگرچہ ہم نے گزشتہ ساڑھے 4سال میں صحت کے شعبہ کی بہتری کے لئے ٹھو س اقدامات کئے ہیں تاہم ابھی اس شعبہ میں بے پناہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انشاء اللہ ہم صحت کے شعبہ کی بہتری کے لئے کام کرتے رہیں گے کیونکہ صحت مند معاشرے سے ہی ترقی کی منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔ وزیراعلی نے میڈیا کے

ایک سوال کے جواب میں کہاکہ لوگ آتے جاتے ہیں لیکن کام رکتے نہیں ۔ایک او رسوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نیب آئینی ادارہ ہے او ر اسے جانچ پڑتال کرنے اورکرپشن کا کھوج لگانے کا پورا حق ہے،ہم اس ادارے کا احترام کرتے ہیں اور قانو ن کی بالادستی کے لئے میں خود بھی نیب کے دفتر گیاتاہم نیب کو چاہیے کہ جہاں خرابی ہے اسے ضرور پکڑے لیکن جہاں اچھا کام ہوا ہے اس کی ستائش بھی کی جائے تاکہ قوم کو اچھے کام کا علم ہو۔انہوں نے کہاکہ اگر گدھے اور گھوڑے کو ایک ہی طرح ہانکیں گے

تو لوگ کام کرنا چھوڑ دیں گے ،بلاشبہ اچھے لوگ کام کرتے ہیں اور ان لوگوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے اور کام کرنے وا لے اچھے افسران کی ستائش ہونی چاہیے جبکہ جو کرپشن کرے اس کا بلاامتیاز او ربے لاگ احتساب ہونا چاہیے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے شعبہ صحت میں جوبے مثال اقدامات کئے ہیں اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔عوام کو جدید علاج معالجے کی سہولتوں کی فراہمی کے لئے کئی نئے ہسپتال بنائے گئے ہیں۔جگر کے امراض میں مبتلا مریضوں کو اب علاج کے لئے بیرون ملک نہیں جانا پڑے گا بلکہ ان کا علاج پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں فری ہوگا۔یہ وہ انقلاب ہے جو ہم شعبہ صحت میں لائے ہیں۔اسی طرح بنیادی مراکز صحت میں بھی سہولتوں کو بہتر بنایا جا رہاہے۔



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…