لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کا چےئر مین سینٹ پر تنقیدپر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلا ف الیکشن کمیشن سے رجوع کر نے کا فیصلہ ‘وزیر اعظم کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کی جائے گی ‘قانونی ماہر ین کو پٹیشن تیار کر نے کی بھی ہدایت کردی گئی ۔ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے چیئرمین
سینٹ صا دق سنجرانی پر پیسوں سے ووٹ خر یدنے سمیت دیگر تنقید کے معاملے پر وزیر اعظم کے خلاف قانونی جنگ لڑ نے کا فیصلہ کر لیا ہے جسکے لیے وزیر اعظم کے خلاف الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کی جائیگی اور تحر یک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی بھی وزیراعظم کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کی تصدیق کر چکے ہیں ۔