لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف نے پارٹی میں شمولیت کی خواہش رکھنے والوں کو30اپر یل سے پہلے حتمی فیصلوں کو کہہ دیا ‘مئی کے پہلے ہفتے سے ٹکٹوں کی تقسیم باقاعدہ طور پر شروع کر دی جائیں گی ۔ تحر یک انصاف کے ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف کے مر کزی قائدین نے (ن) لیگ اور دیگر جماعتوں سے تحر یک انصاف میں آنے کی خواہش رکھنے
والوں کو پیغام دیدیا ہے کہ جو آنا چاہتا ہے وہ 30اپر یل تک باقاعدہ طور پر تحر یک انصاف میں شامل ہونے کے بارے حتمی فیصلہ کر لیں کیونکہ بعدازں ٹکٹوں کی تقسیم شروع کردی جائیگی اور شاید نئے آنیوالوں کو تحر یک انصاف میں عام انتخابات کیلئے ٹکٹیں نہ مل سکیں جسکے بعد امکان ہے کہ رواں ماہ مزید سیاسی لوگ تحر یک انصاف میں شامل ہوں گے ۔