لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف میں چوہدری نثار علی خان کی شمولیت سے پہلے ہی مخالفت شروع ہوگئی ‘جہانگیر خان ترین کے آفیشل فیس بک پیج پر چوہدری نثار علی خان کی باتوں کومذاق قرار دئے جانیکی تحر یر بھی پوسٹ کر دی گئی ۔تحر یک انصاف کے انتہائی ذمہ دارذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ تحر یک انصاف میں جہانگیر خان ترین اور انکے دیگر حمایتی لوگ سمجھتے ہیں کہ چوہدری نثار علی خان کے
تحر یک انصاف میں شامل ہونے سے شاید معاملات انکے ہاتھ سے نکل جائے اس لیے وہ کسی بھی صورت چوہدری نثار علی خان کے تحر یک انصاف میں شمولیت کے حامی نہیں اور اس حوالے سے وہ مختلف ذریعے سے چوہدری نثار علی خان کی پارٹی میں شمولیت کی مخالفت کر رہے ہیں اور جہانگیر خان ترین کے آفیشل فیس بک پیج پر چوہدری نثار علی خان کی باتوں کومذاق قرار دئے جانیکی تحر یر بھی پوسٹ کر دی گئی۔