جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

بھارتی فوجی کمیونیکیشن سیٹلائٹ خلا ء میں بھیجے جانے کے صرف 48گھنٹے بعد ہی لاپتہ،بھارت کو بڑے نقصان کا سامنا،کھلبلی مچ گئی

datetime 1  اپریل‬‮  2018 |

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی کمیونیکیشن سیٹلائٹ خلاء میں لاپتہ ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق خلائی تحقیقی مرکز (اسرو) اسرو نے جمعرات کی شام کو کمیونیکیشن سیٹلائٹ جی سیٹ6-Aکا کامیاب تجربہ کیا تھاتاہم 48گھنٹے بعدوہ لاپتہ ہوگیا اور

مرکز رابطہ کرنے میں کوشاں ہے۔29مارچ کو چھوڑے گئے سیٹلائٹ سے رابطہ نہ ہونے کی صورت میں اسروخلائی مرکز نے خاموشی اختیار کررکھی ہے۔31مارچ کی صبح ایل اے ایم نے تقریبا 53منٹ بعد ہی جی سیٹ R-6Aکو خلائی حدود میں کامیابی کے ساتھ پہنچایا۔ تحقیقاتی ایجنسی نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ سیٹلا ئٹ کو یکم اپریل تک خلا کی تیسری اور آخری منز ل پر پہنچ کرمدار میں چکرلگانا تھا لیکن وہ اپنے مقام پر نہیں پہنچ سکا، اس سے مرکز کا رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔اسرو نے جی ایس ایل وی ۔ F-R08 کے کامیاب تجربے کے ساتھ ہی جی سیٹ R-6Aمیں نصب کیا تھا ۔ اسے آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹ تحقیقی مرکز سے چھوڑا گیا تھا۔ یہ سیارہ موبائل سگنلز کو دور دراز علاقوں تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہوگا۔علاوہ ازیں فوجی کمیونیکیشن نظام کو اس سے کافی استحکام حاصل ہونے والا تھا۔واضح ہو کہ اسرو کی خاموشی نے لوگوں کے دلوں میں شک و شبہات پیدا کردیئے ہیں ،تحقیقی مرکز اپنی ویب سائٹ پر سیاروں کی نقل حرکت اور تجربات سے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…