منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

شہبازشریف لندن کیوں گئے؟اب ان کے ساتھ کیا سلوک ہوگا؟شاہد خاقان عباسی کی امریکی نائب صدر سے ملاقات کامقصد کیاتھا؟چوہدری نثار کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 1  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد( این این آئی )سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ چیف جسٹس اور وزیراعظم کی ملاقات سے ابہام دور نہیں ہوئے بلکہ ان میں اضافہ ہوا ہے،ملاقات کا مقصد اگر اداروں میں نرمی پیدا کرنا تھا تو میں ایک سال سے یہی بات کررہا ہوں، اگر یہ راستہ اختیار کرلیا جاتاتو اس ملاقات کی ضرروت ہی نہ پڑتی۔نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری نثار نے کہا کہ حکومت اور سپریم کورٹ کو شکوک شبہات دور کرنے کے لیے مل کر قدم اٹھانا چاہیے ۔چوہدری نثار نے وزیراعظم کے دورہ امریکہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا

کہ وزیراعظم کی امریکی نائب صدر سے ملاقات کا مقصد منفی امریکی بیانیے کی تشہیر ہے۔مجھے وزیراعظم اور امریکی نائب صدر کی ملاقات کا مقصد سمجھ نہیں آیا۔ ہمیں امریکی حکام کو یہ موقع نہیں دینا چاہیے کہ وہ ہماری قیادت کو لیکچر دیں، یکطرفہ مسلط کردہ امریکی بیانیہ کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے لندن میں قیام سے متعلق غلط فہمیاں پھیلائی جارہی ہیں، شہباز شریف صرف اپنی خرابی صحت کی وجہ سے لندن میں موجود ہیں۔مجھے خدشہ ہے کہ شہباز شریف کو کام کرنے کا مینڈیٹ اور گنجائش نہیں دی جائے گی۔ پارٹی صدارت کے بعد انہیں کام کرنے کا مینڈیٹ دیا گیا تو کئی امور میں بہتری آسکتی ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…