پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

پاک چین ایف ٹی اے ٹو کا آغاز،پاکستان کو کتنے ارب کا فائدہ پہنچے گا؟ حیرت انگیزانکشافات،مقامی تاجروں نے خدشات ظاہر کردیئے

datetime 1  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان اور چین کے درمیان آزاد تجارت کے دوسرے معاہدے کے نتیجے میں پاکستان کو35 ارب روپے مالیت کاتجارتی فائدہ پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔وزارت تجارت کے ذرائع نے اس ضمن میں بتایا کہ چین کے ساتھ ایف ٹی اے دوئم کے تحت پاکستان اورچین کے درمیان

الیکٹرونک ڈیٹا ایکس چینج سسٹم رائج ہونے سے درآمدی سطح پر انڈر انوائسنگ رک جائے گی جس کے نتیجے میں پاکستان کو ریونیو کی مد میں پہنچنے والے سالانہ تقریبا 40 ارب روپے کے نقصانات کا ازالہ ہوسکے گا البتہ مجوزہ ایف ٹی اے دوئم کے تحت 75 فیصد یا 50 ہزار400 اشیا کو ڈیوٹی فری کرنے سے ایف بی آر کے سالانہ ریونیو میں9 ارب روپے کا خسارہ بھی ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ چین کے ساتھ ایف ٹی اے دوئم کے مسودے پر 4 اپریل 2018 کو مذاکرات ہوں گے جس کے بعد مسودے کو حتمی شکل دے کر باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔پاک چین فری ٹریڈ ایگریمنٹ دوئم کا جائزہ لینے اور مذاکرات کیلیے چینی نائب وزیر تجارت وانگ شوون 2 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے جوپاکستان میں اپنے قیام کے دوران پاکستانی وزارت تجارت، ایف بی آر، کسٹمز سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے اعلی حکام کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ پاک چین ایف ٹی اے دوئم کے تحت 50 ہزار 400 اشیا کی تجارت کوڈیوٹی فری کیے جانے پر مقامی صنعتی شعبوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر واضح کیا ہے کہ اس مجوزہ اقدام سے بیشتر مقامی صنعتوں کی بقا خطرے میں پڑ جائیگی۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…