بدھ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2024 

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی چیف جسٹس سے ملاقات کا نواز شریف کو کیافائدہ ہوگا؟ عمران خان نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 1  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں جیت کر ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لا کر عوام پر خرچ کریں گے، دونوں شریف اللہ کی پکڑ میں آگئے ہیں ،عام انتخابات میں عدلیہ کا کردار اہم ہوگا،وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات کا نواز شریف کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا،متحدہ مجلس عمل کے قیام سے ہمارے ووٹ بینک کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، سندھ میں اینٹی پیپلز پارٹی اتحاد بنا رہے ہیں ،عام انتخابات میں اکثریت سے کامیاب ہوں گے اور

حکومت بنانے کیلئے کسی اتحاد کی ضرورت نہیں پڑے گی ،نئے پاکستان میں سب انسانوں کے حقوق کی حفاظت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں صحافیوں سے ملاقات میں غیر رسمی گفتگو ، ممبر سازی کیمپوں کے دورہ کے موقع پر خطاب اور اپنے ٹوئٹر بیان میں کیا ۔عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کا ووٹ بینک 2013ء کے مقابلے میں دو گنا ہوا ہے اور سیاسی مخالفین کو آئندہ عام انتخابات میں یہ نظر آ جائے گا۔ عمران خان نے یوحنا آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں ایسٹر کے موقع پر اپنے مسیحی بھائیوں کی خوشی میں شامل ہوا ہوں ۔میں صرف قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کو اپنا لیڈر مانتا ہوں اور انہوں نے آزادی کی جوجدوجہد کی تھی اس کا بڑا مقصد یہ تھاکہ ہندوستان میں اقلیتوں کو حقوق نہیں ملیں گے اور پاکستان بننا چاہیے ۔جب پاکستان کا قیام عمل میں آگیا تو اس وقت قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے کہا تھا کہ یہاں پر ہندو، سکھ، مسیحی اور مسلمان برابر کے شہری ہیں ۔ میرے ایمان کا حصہ ہے کہ رب اللعالمین سب انسانوں کا خدا اور رب ہے اور نبی کریم ﷺ پوری دنیا کے انسانوں کیلئے رحمت بن کر آئے ۔ تحریک انصاف نئے پاکستان میں سب انسانوں کے حقوق کی حفاظت کر ے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سیاسی مافیا ہے جو پولیس کو استعمال کرتا ہے ، تیس سالوں سے پولیس کو انتقامی کارروائیوں کے لئے استعمال کیا گیا ،

میرے اوپر دہشتگردی کے چار کیسز بنا ئے گئے ہیں ،یہاں بڑا گاڈ فادر اور چھوٹا ڈان ہے لیکن ہر فرعون کا وقت آتا ہے ، یہ اللہ کی پکڑ میں آ گئے ہیں اور دونوں کا وقت آ گیا ہے ۔ ایک سب سے پوچھ رہا ہے کہ مجھے کیوں نکالا ،آپ کو 29اپریل کو بتائیں گے آپ کو کیوں نکالا ۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹا ڈان دنیا کا سب سے بڑا ڈرامہ باز ہے ، وہ چیک اپ کرانے کے لئے باہر گیا اور بیان آیا ہے کہ میر ا میڈیکل ریکارڈ باہر ہے ۔ ٹھیک کہا کیونکہ یہاں پر ریکارڈ جل جاتے ہیں ، ایل ڈی اے میں ریکارڈ جلا،

میٹرو ٹرین کا ریکارڈ جل گیا لیکن آپ کو حساب دینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ یوحنا آباد میں سرکاری سکول اور نہ ہوئی کوئی سرکاری ہسپتال ہے ، جہاں ہسپتال ہیں وہاں ایک بستر پر چار ، چار مریض پڑے ہیں اور آپ چیک اپ کرانے کیلئے باہر چلے جاتے ہیں۔ نواز شریف ، اسحاق ڈار اور بیگم کلثوم نواز کا ریکارڈ بھی باہر ہے۔ پنجاب میں 650ارب روپے ترقیاتی بجٹ کے نام پر خرچ کرتے ہیں لیکن بتاؤ یہاں کتنے ہسپتال بنائے ہیں ، کسی کو پینے کا صاف پانی میسر ہے نہ انصاف اور نہ روزگار ملتا ہے

لیکن آپ صرف اپنے لئے میٹرو بسیں اور بڑ ے بڑے پراجیکٹس بناتے ہوئے ۔ تمہارا حساب لینے لگے ہیں ۔ یہاں کمپنیاں بنائی گئی ہیں اور احد چیمہ جیسے لوگ تمہار ے فرنٹ مین ہیں ۔ تمہارا وقت آ گیا ہے ، عام انتخابات میں جیت کر لوٹی ہوئی دولت بیرون ممالک سے واپس لا کر عوام پر خرچ کریں گے ، سکولوں اور ہسپتالوں پر خرچ کریں گے ، ہم بیروزگاری کی روزگار ملنے تک ذمہ داری لیں گے اور ان کی مالی معاونت کی جائے گی ،ہم پاکستان کو فلاحی ریاست بنا کر دکھائیں گے ۔

اس موقع پر عمران خان نے مسیحی رہنماؤں کے ہمراہ ایسٹر کا کیک بھی کاٹا ۔ علاوہ ازیں عمران خان نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ نیب فیصلے کا وقت قریب آتے ہی حکمرانوں کی بوکھلاہٹ بڑھ رہی ہے ۔عمران خان نے کہاکہ خبردار ہوشیار اقتدار کے آخری 4 ماہ میں گلیاں اور نالیاں پکی کرکے آئندہ 5 سال پکے کرنے کا موسم آگیا ہے، شریفوں کا ترقیاتی کاموں کا انداز بھی یہی ہے۔ عمران خان نے ایک تحریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ تحریر واضح کرتی ہے کہ پنجاب کے ہر محکمے میں

پھیلی بدعنوانی کی قیمت زیادہ نرخوں کی صورت میں عوام سے کیسے وصول کی جاتی ہے ۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں کارٹون بھی ٹویٹ کیا۔بعدازاں تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے عمران خان سے ملاقات کی جس میں مختلف سیاسی امور پر بات چیت کی گئی۔ عمران خان نے کہاکہ جیسے جیسے نیب کے فیصلے کا وقت آرہا ہے حکمرانوں کی بوکھلاہٹ بڑھتی جارہی ہے اور فیصلے سے قبل حکمرانوں نے اداروں کے خلاف محاذ آرائی تیز کردی ہے ، عوام اداروں کے خلاف حکمرانوں کی جنگ برداشت نہیں کریں گے ۔



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…