پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

’’میں نے کوئی معافی نہیں مانگی بلکہ عدالت میں مجھ سے کیا کروایا گیا ؟‘‘ نہال ہاشمی ایک بار پھر برس پڑے ، اس بار کیا کچھ کہہ دیا ؟ معاملہ مزید الجھ گیا

datetime 1  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگی رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ انہوں نے سپریم کورٹ سے معافی نہیں مانگی بلکہ ان سے معافی منگوائی گئی تھی۔نجی ٹی وی نیوز کے اینکر پرسن منصور علی خان نے ن لیگی رہنما نہال ہاشمی کا انٹرویو کیا جسے آج رات اتوار کو نشر کیا جائے گا۔ اینکر پرسن منصور علی خان نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر پروگرام کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا ٹوئیٹر پر شیئر کیا جس میں اینکر پرسن اورلیگی رہنما کے درمیان سخت مکالمہ ہوا ۔

انٹریو کے دوران نہال ہاشمی نے واضح الفاط میں کہا ہے کہ انہیں نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اس آدمی کو تلاش کر رہا ہوں جسے میرے پیچھے لگایا گیا ہے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ توہین عدالت از خودنوٹس کیس میں سپریم کورٹ میں معافی نہیں مانگی بلکہ ان سے معافی منگوائی گئی ہے ۔ یاد رہے کہ 28 مئی 2017 کو نہال ہاشمی کی طرف سے دھمکی آمیز گفتگو کی گئی تھی جس کا سپریم کورٹ نے نوٹس لے کر انہیں یکم جنوری 2018 کو ایک ماہ قید کی سزا سنادی تھی۔ یکم فروری کو جیل سے باہر آتے ہی نہال ہاشمی نے ایک بار پھر سپریم کورٹ کے ججز کو براہ راست گالیاں دیں جس پر چیف جسٹس نے دوبارہ نوٹس لے لیا تاہم اس بار نہال ہاشمی کی جانب سے مانگی جانے والی معافی کو قبول کرلیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…