جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

کشمیر جل اٹھا۔۔غاصب بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوںکی لاشوں کے ڈھیر لگا دئیے، کشمیری جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے، انٹرنیٹ اور ٹرین سروس معطل

datetime 1  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری، قابض بھارتی فوج نے 8کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور بھارتی قابض فوج نے 8کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔ قابض فوج نے اسلام آباد(اننت ناگ)اور شوپیاں میں آپریشن کے دوران ان نوجوانوں کو شہید کیا۔ 7کشمیری نوجوانوں کو شوپیاں کے ایک گائوں میں شہید کیا گیا جبکہ ایک نوجوان کو اسلام آباد(اننت ناگ)کے علاقے دیالگام میں ریاستی دہشتگردی

کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کیا گیا۔ بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر روایتی بیان جاری کرتے ہوئے انہیں مجاہد قرار دیا۔ بھارتی پولیس نے اپنے ایک بیان میں شہید ہونےو الے کشمیری نوجوانوں کو حزب المجاہدین کا مسلح گوریلا قرار دیا۔ دوسری جانب بھارتی مظالم اور بے گناہ نوجوانوں کی شہادت کے خلاف کشمیری عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور شدید احتجاج کیا۔ کٹھ پتلی حکومت نے لوگوں کو احتجاج سے روکنے کے لیے اننت ناگ اور شوپیاں میں انٹرنیٹ اور ٹرین سروس معطل کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…