جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور ریاض سمیت مملکت کے دیگر شہروں میں صورتحال خراب،تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی، انتباہ جاری

datetime 31  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور ریاض سمیت مملکت کے دیگر شہروں میں گردو غبار کا شدید طوفان آیا جس کی وجہ سے بعض علاقوں میں حد نگاہ انتہائی متاثر رہی۔اس صورت حال کے بعد سعودی وزارتِ صحت نے

تمام اسپتالوں کو ہنگامی حالت نافذ کرنےکی ہدایت جاری کر دی۔عرب ٹی وی کے مطابق مملکت کے شمالی علاقوں میں گردو غبار کے طوفان کا آغاز ہوا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شمالی ریجن، حفر الباطن، رفحاء اور الجوف کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔گردو غبار کے طوفان کا رخ بعدازاں ریاض اور مشرقی ریجن سمیت کویت تک جاپہنچا۔جدہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت ساحلی علاقوں میں بھی جمعے کو گردو غبار کا موسم چھایا رہا، جدہ اور مکہ مکرمہ میں جمعرات اور درمیانی شب سے موسم گرد آلود ہونا شروع ہوگیا تھا۔ریاض میں محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کے اعلامیے میں شہریوں و مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کیا گیا کہ ریاض شہر سمیت المجمعہ، شقراء اور الخرج میں غبار کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہے۔محکمہ شہری دفاع نے ہائی وے کا سفر کرنے والے ڈرائیوروں کو انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ اپنا سفر موخر کر دیں۔ادھر وزارت صحت نے ریاض ، حفر الباطن ، شمالی حدود ریجن اور مدینہ منورہ میں تمام اسپتالو ں کو ہنگامی حالت نافذ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے، سرکاری اسپتالوں میں سانس کے شعبے کو ہائی الرٹ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…