بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

موبائل فون پر میاں یا بیوی نے اگر یہ کام کیا تو اسے جاسوسی اورقابل سزا جرم سمجھا جائے گا،سعودی عرب میں نیا قانون منظور،تفصیلات جاری

datetime 31  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں منظور ہونے والے ایک نئے سائبر قانون میں میاں بیوی کا ایک دوسرے کی موبائل فون پر جاسوسی کو ابل سزا جرم قرار دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مملکت میں میاں بیوی میں سے کسی ایک پردوسرے کی موبائل فون کی مدد سے جاسوسی ثابت ہونے پرکم سے کم ایک سال قید اور 500 ریال جرمانہ یا ایک ساتھ دونوں سزائیں دی جاسکیں گی۔سعودی عرب میں قانونی حکام کے مطابق میاں بیوی میں سے کسی ایک کا دوسرے کے موبائل کو غیرقانونی طورپر جاسوسی کے

مقصد کے لیے استعمال کرنا جرم تصور کیا جائے گا۔ اس کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ اگر کوئی ایک دوسرے کے موبائل فون کے کوڈ کو اس کی مرضی کے خلاف کھولے یا توڑ کر اس کی پرائیسوی میں مداخلت کرے۔اسی طرح آن لائن مواصلاتی رابطوں کے ذرائع کو ایک دوسرے کے لیے جاسوسی کے لیے استعمال کرنے کی بھی یہی سزا ہووگی۔ میاں بیوی دونوں کا ایک دوسرے کے موبائل فون کی چھان بین کرنا جاسوسی کے زمرے میں آئے گا اور اسے بھی قانونی طورپر منع کردیا گیا ہے۔ ایسا کرنے پر جج جاسوسی کے مرتکب فرد کو تعزیری سزا دینے کامجاز ہوگا۔سعودی عرب میں مشیر قانون عبدالعزیز باتل نے عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے نئے عائلی قانون پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ جاسوسی کی بناء پر شوہر یا بیوی سے جرمانے کی شکل میں لی جانے والی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔ ان کاکہنا تھا کہ شوہر اور بیوی کی ایک دوسرے کے لیے جاسوسی صرف اسمارٹ موبائل فون ہی تک محدود نہیں بلکہ کمپیوٹر اور کیمروں کے ذریعے بھی ہوسکتی ہے اور ان سب آلات کے ذریعے جاسوسی پر مذکورہ قانون کا اطلاق ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مذکورہ قانون کا اطلاق والدین پر اپنی اولاد کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے پر نہیں ہوگا۔ اس قانون کی رو سے میاں بیوی ایک دوسرے کے موبائل فون میں دوسرے کی اجازت کے بغیر داخل ہونے کے مجاز نہیں ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…