پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا اور مون سون کا آغاز کس مہینے کے آخری ہفتے میں ہوگا؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

datetime 31  مارچ‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا اور مون سون کا آغاز کس مہینے کے آخری ہفتے میں ہوگا؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی،تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے رمضان میں شدید گرمی اور موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کردی ہے۔ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق مئی اور جون میں گرمی معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے ٗ ماہ رمضان کافی گرمی اور موسم خشک رہے گا۔ڈی جی میٹ نے بتایا کہ مارچ میں سندھ میں گرمی نے کئی سال کے

ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ڈی جی میٹ کے مطابق اپریل اور مئی میں بارشیں معمول سے کم ہونے کی توقع ہے، گرمی زیادہ ہونے کے باعث پانی کی طلب میں اضافہ ہوگا البتہ جون کے آخری ہفتے میں مون سون کے آغاز پرخشک سالی میں کمی آئے گی۔ڈاکٹر غلام رسول نے بتایا کہ منگلا اورتربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پرہیں، اپریل سے برف پگھلنے اور مئی میں گلیشیئر پگلنے سے ڈیموں میں کچھ پانی آئے گا تاہم گلیشیئر کا پانی ڈیموں میں آنے کے باوجود تمام ضرورتیں پوری نہیں ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…