سرگودھا(این این آئی) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے سرگودھا کے نواحی چک 44 جنوبی میں جماعت کے ضلعی راہنما محمد احسن ڈھلوں کے مقتول طالب علم بیٹے عبدالرحمن کی نماز جنازہ پڑھائی۔نماز جنازہ میں جماعت کے ذمہ داران وکارکنوں ،افسران عزیزواقارب اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔امیر جماعت اسلامی نے ڈکیتی کی واردات میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 11 طالب علم بچے کی ہلاکت کی بھرپور مذمت کی۔
اور کہا کہ اس وقت ملک میں کسی شہری کی زندگی اور عزت محفوظ نہیں ہے ایسے واقعات روز کا معمول بنتے جا رہے ہیں جو حکمرانوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہیں۔بعدازاں مرحوم کو ابائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔مرکزی امیر نے مرحوم کے پسمندگان سے اظہار ہمدردی اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔یاد ریے کہ مرحوم اپنے ماموں اور ممانی کے ہمراہ سرگودھا سے گاڑی پر گاوں جاتے ہوئے راستہ میں ڈاکو ناکہ پر ان کی گاڑی پر فائرنگ سے جان بحق اور ماموں ممانی دونوں زخمی ہو گے۔پولیس حکام نے 24 گھنٹوں میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے تھانہ عطاء شہید سمیت پورے ضلع کی پولیس کو ٹاسک دے دیا ہے۔جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے سرگودھا مدرسہ قاسم العلوم میں ختم بخاری بخاری شریف میں شرکت کی اور موجودہ صورتحال پر خطاب بھی کیا۔سرگودھا امد پر ان کا مقامی راہنماوں نے استقبال کیا ہے۔