منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

آج کا سب سے بڑا سیاسی تہلکہ: ڈاکٹر عامر لیاقت کے بعد ایک اور بڑی شخصیت کی تحریک انصاف میں شمولیت کی خبر آگئی

datetime 31  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کا تحریک انصاف کو کراچی میں منظم کرنے کا فیصلہ، اہم سیاسی شخصیات کی تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے فیصل واڈا کو گرین سگنل دیدیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شہر قائد میں پارٹی کو منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں تحریک انصاف کراچی کے رہنما فیصل واڈا کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

فیصل واڈا ان دنوں اسلام آباد میں موجود ہیں جہاں بنی گالہ میں انہوں نے عمران خان سے ملاقات کی اور عام انتخابات سے قبل کراچی کی سیاسی صورتحال سمیت پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ فیصل واڈا کے ساتھ ملاقات میں عمران خان نے انہیں کراچی میں اہم سیاسی شخصیات کی تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے گرین سگنل دیدیا ہےجس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آنے والے دنوں‌میں کراچی کی سیاسی جماعتوں کی وکٹیں گر سکتی ہیں اور کئی اہم سیاسی شخصیات پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرسکتی ہیں ۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے کراچی کی اہم سیاسی شخصیات کی تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے دیگر رہنمائوں سے بھی رابطہ کیا ہے جبکہ آنے والے دنوں میں کراچی میں انتخابی مہم، پارٹی تنظیم سازی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔یاد رہے کہ 2013 انتخابات میں کراچی میں‌پی ٹی آئی کوغیرمتوقع ردعمل ملا تھا، ایک اندازے کے مطابق عمران خان کی جماعت کراچی سے ساڑھے آٹھ لاکھ ووٹ لینے میں‌ کامیاب رہی تھی. البتہ وہ نشستیں اپنے نام نہیں‌ کرسکی. پی ٹی آئی چیئرمین نے اس ناکامی کو دھاندلی کا نتیجہ قرار دیا تھا.واضح رہے کہ 2013 کے بعد کراچی میں‌ ہونے والے ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں‌ پی ٹی آئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…