لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سیالکوٹ میں ہوٹل کا بچہ کھچا کھانا گھر لے کر جانا ملازم کا جرم ٹھہرا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ہوٹل انتظامیہ نے چاول چرانے کے مبینہ الزام پر ملازم 32 سالہ بلال کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، ملازم کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا ہے، ہوٹل انتظامیہ نے چاول چرانے کے جرم میں تشدد کے بعد بتیس سالہ بلال پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، سیالکوٹ میں واقع
اس ہوٹل کے مالک نے جلاد کا روپ دھار لیا اور ملازم پر تشدد کے بعد اسے آگ لگا دی، جسے تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کر دیا گیا ہے، بتیس سالہ بلال کی والدہ نے کہا کہ ہوٹل کے مالک کے داماد نے اس کے بیٹے پر چاول چرانے کا الزام لگایا اور اس کے بعد بلال کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جب کہ ہوٹل انتظامیہ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ بلال نے خودکشی کرنے کی کوشش کی۔