اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مارچ کے آخر میں ہی گرمیوں میں اضافہ ہو گیا ہے، پورے پاکستان میں گرمی کی لہر آئی ہوئی ہے اور گرمی زیادہ ہونے کی بدولت لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، ایک نجی ٹی وی
چینل کی رپورٹ کے مطابق پن بجلی ذرائع سے ایک ہزار 650 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، بجلی کی طلب 16 ہزار 500 میگاواٹ ہے اور گرمی میں اضافے سے بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 180 میگاواٹ ہو گیا ہے۔