بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

جعلی خبر شائع کرنے پر معروف صحافی گرفتار

datetime 30  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں پولیس نے جعلی رپورٹ شائع کرنے پر ویب سائٹ کے مْدیر کو گرفتار کر لیا۔ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ مسلمانوں نے جین مذہب کے راہَب پر مبینہ طور پر حملہ کیا تھا۔غیر ملکی میڈیا نے سینئر پولیس افسر کے حوالے سے کہا کہمہیش وِکرم ہیج کو اپنی دائیں بازو کی

ویب سائٹ پر جعلی اور حساس خبر شائع کرنے کے الزامات پر جنوبی ریاست کرناٹکا سے گرفتار کیا گیا۔مہیش وِکرم ہیج کی آن لائن ‘پوسٹ کارڈ نیوز نے 18 مارچ کو رپورٹ کیا تھا کہ جین مذہب کے راہب اْپادھیایا مایَنک سگَرجی پر مسلمانوں نے حملہ کیا تاہم پولیس کا کہنا تھا کہ سگرجی درحقیقت روڈ حادثے میں زخمی ہوئے۔ریاست بنگلور کے جوائنٹ کمشنر پولیس این ستیش کمار نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے مہیش کو اپنی ویب سائٹ پر جعلی خبر شائع کرنے پر گرفتار کیا ٗ جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ جین راہب پر مسلمانوں نے حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ سائبر کرائم پولیس نے جھوٹی خبر شائع کرنے پر ویب سائٹ اور اس کے مالک کے خلاف مقدمہ کر لیا ہے۔مہیش وِکرم ہیج نے یہ خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی شیئر کی، جہاں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی ان کے 78 ہزار سے زائد فالوورز میں سے ایک ہیں۔پولیس کے مطابق یہ خبر اور ٹویٹ بعد ازاں ڈیلیٹ کر دی گئی۔واضح رہے کہ ‘پوسٹ کارڈ نیوز’ ایک متنازع ویب سائٹ ہے جہاں اکثر ایسی خبریں شائع کی جاتی ہیں جن میں نریندر مودی اور ان کی دائیں بازو کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ستائش کی جاتی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…