رحیم یار خان (این این آئی) شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں غریب محنت کش رکشہ ڈرائیور کی بیوی نے چاربچوں کو جنم دیا ان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں رکشہ ڈرائیور شاہد خوشی سے نہال۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے سردار گڑھ کے غریب رکشہ ڈرائیور شاہد کی بیوی نجمہ کے ہاں شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں بڑے آپریشن سے چار بچوں کی پیدائش ہوئی ان میں دو لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔
شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹرز کے مطابق زچہ بچہ کی صحت ٹھیک ہے تاہم نجمہ نامی خاتون کو ہیپاٹائٹس بی ہونے کی کی وجہ چاروں بچوں کو احتیاطی طور پر ویکسینیشن کردی گئی ہے اور ان انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے بچوں کے والد غریب محنت کش شاہد نے این این آئی کو بتایا کہ یہ میری پہلی اولاد ہے اور میں اپنے بچوں کو پیار او محبت سے پالوں گا اگر ہوسکے تو حکومت پنجاب ان بچوں کے لئیے کوئی وظیفہ مقرر کردے تاکہ میں ان کی صحیح پرورش کرسکوں واضح رہے کہ اس موقع پر ہستال کے ڈاکٹرز اور سٹاف کے علاوہ سب خوش تھے اور اس موقع پر ڈاکٹروں کی جانب سے مٹھائی بھی تقسیم کی گئی