نیویارک(این این آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امریکا کے دو ہفتے کے سرکاری دورے پر ہیں اور وہ وہاں مصروف وقت گزار رہے ہیں، انھوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت سیاسی قیادت ، کاروباری شخصیات ، نمایاں ٹیکنالوجی فرموں اور صنعتی اداروں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کی ہیں اور ان سے صنعتی ، تجارتی ، معاشی اور سیاسی تعلقات کے فروغ اور دوطرفہ
سرمایہ کاری بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد نے یہ ملاقاتیں روایتی اور رسمی پروٹوکول کے ساتھ کی ہیں لیکن نیویارک میں وہ ایک مختلف انداز میں دیکھے گئے ہیں ۔وہ امریکا کی معروف کاروباری شخصیت مائیکل بلومبرگ کے ساتھ ایک کافی شاپ میں مل بیٹھے ہیں اور ان سے غیر رسمی انداز میں خوش گپیوں میں مصروف نظر آئے ہیں۔