منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایمزون کو ٹرمپ کی وجہ سے53ارب ڈالر کا نقصان

datetime 30  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی کمپنی ایمزون امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تازہ محاز آرائی کا نشانہ ہے ،جو کہ آمدنی کے اعتبار سے دنیا کی سب سے بڑی آن لائن خوردہ کمپنی ہے۔ٹرمپ کی دھمکی کی وجہ سے ایمزون کی مارکیٹ قدر میں 53 ارب ڈالر کمی واقع ہوئی اور اس کے حصص کی قیمت 7اعشاریہ 4فیصد گر گئی۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے۔

کہ وہ ایمزون سے متعلق ٹیکس قواعد تبدیل کر کے اسے قابو کرنا چاہتے ہیں کیونکہ انہیں پریشانی ہے کہ آن لائن خوردہ فروشی کی وجہ سے چھوٹے خوردہ کاروبار ختم ہو رہے ہیں۔اس حوالے سے ایمزون کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ ایمزون کو اس لیے نشانہ بنانا چاہتے ہیں کیونکہ ایمزون کے سی ای او جیف بیزوس معروف امریکی روزنامے واشنگٹن پوسٹ کے مالک بھی ہیں اور یہ اخبار اکثر صدر ٹرمپ پر تنقید کرتا ہے۔یہ ایسے وقت پر ہوا ہے کہ جب کیمبرج انالیٹیکا اور فیس بک ڈیٹا چوری اسکینڈل کے باعث ٹیکنالوجی کمپنیوں کے حصص دبا کا شکار ہیں۔امریکی میڈیاکے مطابق امریکی انتظامیہ فیس بک کے خلاف کارروائی چاہتی ہے لیکن صدر ٹرمپ کے نشانے پر اس وقت صرف ایمزون ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…