لاہور(آئی این پی)پاکستان آئیڈل کا تاج سر پر سجانے والے معروف گلوکار زماد بیگ خوفناک حادثے کا شکار ہوگئے جس کے باعث ان کے جسم کی متعدد ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔تفصیلات کے مطابق زماد بیگ لاہور کے علاقے ٹائون شپ میں کار حادثے کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد انہیںلاہور کے نجی ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ حادثے کے باعث
زماد بیگ کے جسم کی متعدد ہڈیاں ٹوٹ گئیں ہیں۔ڈاکٹرز کی جانب سے زماد بیگ کے جسم کی ٹوٹی ہڈیوں کو جوڑنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ حادثے کے وقت گلوکار زماد بیگ کے چھوٹے بھائی بھی گاڑی میں موجود تھے۔جس کو معمولی چوٹیں آئیں تھیں۔ امکان ہے کہ وہ کئی روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہیں گے۔ واضح رہے کہ زمادبیگ پہلے پاکستان آئیڈل بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔