اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے سوات میں پاک آرمی یونٹ پر خود کش حملے میں ٹی ٹی پی کے ملوث ہونے اور افغان علاقوں میں ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار اور دیگر دہشت گرد گروپوں کی موجودگی کے حوالہ سے دستاویزی شواہد افغانستان کے حوالہ کر دیئے۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دستاویزات اسلام
آباد میں افغانستان سفارتخانہ کے حوالہ کر دیئے گئے۔ ترجمان کے مطابق افغان حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے ان ٹھکانوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرے جہاں سے یہ دہشت گرد پاکستانی چیک پوسٹوں، شہروں اور قصبوں پر سرحد پار سے دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی اور مالی تعاون کرتے ہیں۔