اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن(ر)صفدر نے کہا ہے کہ ملک کو جمہوریت کے راستے پر ڈال کرعوام کو آزاد دلائینگے ۔ وہ میڈیا سے با ت چیت کررہے تھے ۔میڈیا سے بات چیت کے دور ان صحافی نے وزیر اعظم اور چیف جسٹس کے درمیان ملاقات پر سوال کیا جس پر کیپٹن(ر)صفدر نے کہاکہ وزیراعظم طیارہ سازش کیس میں جیل میں رہے۔ وہ دیکھ رہے ہیں کہ ریاست پوری دنیا میں مذاق بن گئی ہے،
وزیراعظم چاہتے ہوں گے اس مذاق کو ختم کیا جائے، وہ دیکھ رہے ہیں ذاتی انا کی خاطر اداروں پر آنچ آرہی ہے، وزیراعظم اداروں اور ملک کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، 70سال جو مذاق ہوا لوگ اب نہیں ہونے دیں گے۔ کیپٹن(ر)صفدر نے کہا کہ ملک کو جمہوریت کے راستے پر ڈال کر عوام کو آزادی دلائیں گے، بڑے مقصد کیلئے قربانی دینا پڑتی ہے، یہ اعصاب کی جنگ ہے۔