ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے کروڑ پتی وجے مالیا 62سال کی عمر میں تیسری مرتبہ دلہا بنیں گے، وجے مالیا کنگ فشر ائر لائنز کی کم عمر ائر ہوسٹس پنکی لالوانی سے شادی کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وجے مالیہ 62سا ل کی عمر میں پنکی لالوانی سے تیسری شادی کرنے والے ہیں۔ دونوں پچھلے3برس سے انتہائی گہرے دوست بن گئے ہیں۔وہ مختلف تقاریب میں اکثر ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔قریبی ذرائع کے مطابق دونوں جلدہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔پنکی عمر کے لحاظ سے مالیہ سے
کافی چھوٹی ہیں۔واضح رہے کہ وجے مالیابھارت میں کروڑوں رپے کے فراڈ میں ملوث ہیں۔ وہ2011 میں کنگ فشر ایئرلائنز میں ایئر ہوسٹس کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔2016میں جب وجے مالیہ بینکوں سے 9ہزار کروڑ روپے گھپلہ کرکے ہندوستان سے فرار ہوئے توپنکی لالوانی بھی ان کے ہمراہ لندن کے قریب ہرٹفورڈ شائر میں سکونت پذیر ہوگئیں۔مالیہ کے خاندان والوں کو پنکی سے قریبی تعلقات پر کوئی اعتراض نہیں۔ مالیہ پنکی سے تیسری شادی کرکے زندگی کی تمام خوشیاں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔