لندن (آئی این پی )برطانیہ میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر تاحکم ثانی سکولوں کو بند رکھا جائے گا ۔غیر ملکی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں دہشت گردی کے خدشات کے پیشِ نظر اسکولوں کو بند کرنے اور سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ڈیون اور کورنوال کاؤنٹیز کے متعدد تعلیمی
اداروں کو دھمکی آمیز ای میلز ملنے کے بعد انہیں بند کر دیا گیا ہے جبکہ ڈہورہم کاؤنٹی کو بھی دھمکیوں سے خبردار کیا گیا ہے۔ اسکول انتظامیہ کو بتایا گیا ہے کہ حملہ آور بچوں کے ہجوم پر گاڑی چڑھا سکتے ہیں یا پھر انہیں فائرنگ کا نشانہ بناسکتے ہیں۔ پولیس نے دھمکیوں کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔