بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

دنیا کی وہ واحد خاتون جس کی تصویر پر سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور یو اے ای کے حاکم محمد بن زید کی لڑائی ہو گئی، اس تصویر کی بولی پر دونوں نے کتنے ارب ڈالرز لگا دیے، یہ جان کر آپ کو مسلم حکمرانوں کے زوال کی اصل وجہ معلوم ہو جائے گی

datetime 29  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اکثر خبریں آتی ہیں کہ فلاں عرب شہزادے نے کروڑوں روپے فلاں چیز پر لٹا دیے، اس طرح کی خبریں اکثر سننے میں آتی رہتی ہیں، میل آن لائن کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال نومبر میں معروف مصور لیونارڈوڈاؤنچی کی ایک پینٹنگ 40کروڑ 53لاکھ ڈالر (تقریباً 52 ارب 75 کروڑ روپے) میں فروخت ہوئی۔ ابتدائی طور پر اس کے خریدار کا نام صیغہ راز میں رکھا گیا تھا

لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ اس پینٹنگ کا خریدار کوئی اور نہیں بلکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان تھے، اب بولی میں اس پینٹنگ کی اتنی زیادہ قیمت کیوں لگی اس کی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے، اصل میں اس بولی میں شہزادہ محمد کے نمائندے کے ساتھ ایک اور عرب شہزادے نے ہی بولی دینی شروع کر دی اور دونوں ایک دوسرے پر بولی دیتے ہوئے پینٹنگ کی قیمت کو اس تاریخی سطح پر لے گئے کہ آج تک کوئی پینٹنگ اتنی مہنگی نہیں بکی تھی، شہزادہ محمد بن سلمان کے سامنے بولی دینے والے متحدہ عرب امارات کے حکمران محمد بن زید تھے۔ محمد بن زید کی جانب سے ایک نمائندہ بولی کے لیے آیا ہوا تھا اور محمد سلمان نے بھی اپنا نمائندہ بھیج رکھا تھا، ان دونوں کو ایک دوسرے کے متعلق نہیں معلوم تھا کہ وہ کس کے نمائندے ہیں بلکہ ان دونوں کو خوف تھا کہ وہ کہیں بولی ہار نہ جائیں اور کہیں ایسا نا ہو کہ یہ تاریخی تصویر قطری شاہی خاندان کا کوئی فرد خرید لے چنانچہ وہ ایک دوسرے کی بولی پر بولی دیتے چلے گئے اور اس طرح اس تصویر کی قیمت 4کروڑ 53لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ اس تصویر کی خریداری پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پر شدید تنقید کی گئی تھی، جس پر انہوں نے متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ محمد بن زید کے ساتھ تصویر کا تبادلہ کر لیا اور تصویر کے بدلے انہوں نے ایک لگژری کشتی لے لی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…