منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بال ٹیمپرنگ سزا،سچن ٹنڈولکر کی آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے فیصلے کی تعریف

datetime 29  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت کے ماضی کے مایہ ناز بیٹسمین سچن ٹنڈولکرنے کہاہے کہ کرکٹ بھلے لوگوں کے کھیل ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ اسے اس کی حقیقی صاف ستھری صورت میں کھیلناچاہیے۔آسٹریلوی کھلاڑیوں کی جانب سے بال ٹمپرنگ پر بھارت کے ماضی کے مایہ ناز بیٹسمین سچن ٹنڈولکر خاموش نہ رہ سکے۔ سوشل میڈیا مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر سچن ٹنڈولکرنے کہا جوکچھ ہوا اچھانہیں ہوا۔

تاہم انھوں نے آسٹریلوی بورڈ کے فیصلے کو درست قراردیتے ہوئے کہاکہ یہ کھیل میں نظم وضبط قائم کرنے کیلیے اچھااقدام ہے۔ٹیسٹ، ایک روزہ میچوں اور سب سیزیادہ سنچریاں بنانے کے بیک وقت ریکارڈکے حامل عظیم کھلاڑی کاکہناتھا کہ جیتنا اہمیت کی بات ہے مگر جیت کیسے ہوئی یہ زیادہ اہمیت کی بات ہے۔آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے تحقیقات کیبعد بال ٹیمپرنگ میں ملوث پائے جانے پرآسٹریلوی کپتان اسٹیواسمتھ اورڈیوڈ وارنر پرایک سال کی پابندی عائدکردی ہے جبکہ بال ٹیمپرنگ میں ملوث تیسرے کھلاڑی کیمرون بین کرافٹ پر9ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ وارنراوراسمتھ دوسال تک ٹیم کی قیادت نہیں کرسکیں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…