تل ابیب(آئی این پی)اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کو شدید علالت کے باعث اسپتال میں داخل کر لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کو شدید علالت کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا جنہیں تیز بخار کے علاوہ شدید کھانسی کی بھی شکایت ہے ۔اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کو شدید علالت کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا۔ وزیر اعظم نیتن یاہو کو تیز بخار کے باعث مقبوضہ بیت المقدس کے ایک اسپتال
میں داخل کیا گیاتھا اس کے علاوہ انہین کھانسی کی شکایت بھی تھی۔دو ہفتے قبل بھی نیتن یاہو کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال لایا گیا تھا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو گزشتہ بیماری سے پوری طرح صحت یاب نہیں ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نیتن یاہو ،ان کی اہلیہ اور بیٹے سے پولیس نے بد عنوانی تحقیقات کے لیے ایک بار پھر تفتیش کی۔نیتن یاہو پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی حیثیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بد عنوانی کی تھی۔