جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

آسٹریلیا میں2500سال پرانے تابوت سے حنوط شدہ لاش برآمد

datetime 28  مارچ‬‮  2018 |

کینبرا(این این آئی)آسٹریلیا میں سائنس دانوں کو ایک حنوط شدہ لاش کی باقیات پچیس سو سال پرانے تابوت سے ملی ہیں۔ ماضی میں اس تابوت کوخالی تصور کیا جاتا تھا اور اس پر تحقیق نہیں کی گئی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سڈنی یونیورسٹی کی نیکولسن عجائب گھر کے پاس گزشتہ ڈیڈھ سو سال سے مصر لائے گئے تابوت موجود ہیں۔ ان میں سے تین تابوتوں میں حنوط شدہ مکمل لاشیں موجود تھیں۔ گزشتہ برس جب ریسرچرز نے چوتھا

تابوت کھولا تو وہ توقع کر رہے تھے کہ انہیں کچھ ہڈیاں یا پٹیاں ملیں گی۔اس ٹیم کے ریسرچر جیمی فریسر کا کہناتھا کہ ریکارڈ کے مطابق یہ تابوت خالی بتاتا گیا تھا اور فقظ کچھ مواد پڑا ملا تھا لیکن اس تابوت میں ایک حنوط شدہ لاش کی لگ بھگ دس فیصد باقیات موجود ہیں۔یہ تابوت فراعین کی چھبیسویں نسل کی ایک خاتون کا ہے۔ فریسر کے مطابق ابتدائی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ یہ حنوط شدہ لاش تیس برس کے انسان کی تھی۔ ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کہ یہ لاش کسی مرد کی تھی یا خاتون کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…