جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

امریکی کاروباری جریدے ’فوربز‘ نے اپنی سالانہ ’30 انڈر 30‘ کی ایشیا کی فہرست جاری کردی ٗنو پاکستانی شامل ،بھارت کی حیرت انگیز پوزیشن

datetime 27  مارچ‬‮  2018 |

نیویارک (این این آئی)معروف امریکی کاروباری جریدے ’فوربز‘ نے اپنی سالانہ ’30 انڈر 30‘ کی ایشیا کی فہرست جاری کردی۔ایشیا کی جاری کی گئی فہرست میں مجموعی طور پر 300 افراد کے نام شامل ہیں، جن میں 9 پاکستانی بھی اس فہرست میں اپنا نام شامل کروانے میں کامیاب گئے ہیں۔فوربز کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں پاکستان، ہندوستان، چین، ملائیشیا، انڈونیشیا، فلپائن، سنگاپور، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال سمیت ایشیا کے 24 ممالک کے ایسے نوجوانوں کو شامل کیا گیا ہے،

جن کی عمر 30 سال سے کم ہے۔اس بار ایشیا کی فہرست میں 2 ممالک شمالی کوریا اور آذربائیجان کو پہلی بار شامل کیا گیا ہے، اس سے قبل اس فہرست میں 22 ایشیائی ممالک کو شامل کیا گیا تھا۔رواں برس فوربز کی یہ تیسری فہرست ہے، جریدے نے اس فہرست کاآغاز 2016 میں کیا تھا۔اس فہرست پر ’30 انڈر 30‘ کا نام اس لیے رکھا گیا ہے، کیوں کہ اس فہرست میں عام طور پر ہر کیٹیگری کے لیے 30 ایسے افراد کو منتخب کیا جاتا ہے، جن کی عمر 30 سال سے کم ہو۔فوربز کی جانب سے اس فہرست کی ایشیا سمیت تمام خطوں کی الگ الگ جب کہ عالمی سطح پر بھی ایک خصوصی فہرست جاری کی جاتی ہے۔ایشیا کی تیسری فہرست میں فوربز نے 2018 میں آرٹ، موسیقی، ٹیکنالوجی، کنزیومر ٹیکنالوجی، انٹرٹینمنٹ اینڈ اسپورٹس، ینگیسٹ، میڈیا مارکیٹنگ اور سوشل انٹرپرینر سمیت دیگر مجموعی طور پر 10 کیٹیگریز کے لیے افراد کو منتخب کیا گیا ہے۔ایشیا کی فہرست میں پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن، بھارتی اداکارہ انوشکا شرما، اداکارہ ایملی براؤننگ، نوجوان ترین اداکارہ 14 سالہ سیو ہیون آہن، بھارتی خاتون کرکٹر سمرتی مندھانی اور بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو بھی شامل ہیں۔ایشیا کے 300 افراد میں مجموعی طور پر پاکستان کے 9 افراد شامل ہیں، تاہم 4 افراد کاروبار میں شراکت دار کی حیثیت جب کہ باقی 5 افراد کو انفرادی طور پر

’30 انڈر 30‘ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ 2017 کی ’30 انڈر 30‘ فہرست میں 6 پاکستانیوں کے نام شامل کیے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق 25 سالہ مومنہ مستحن کا نام موسیقی کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا، ان کا نام اس فہرست میں پہلی بار شامل ہوا ہے۔24 سالہ محمد اسد رضا اور ان کے ساتھی ابراہیم شاہ کا نام ہیلتھ کیئر اسٹارٹ اپ کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے، انہوں نے

نیورو سٹک نامی آن لائن ہیلتھ کمپنی بنائی۔17 سالہ محمد شہیر نیازی کی سائنسی و تحقیقاتی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ینگیسٹ اور ہیلتھ کیئر اینڈ سائنس کی کیٹیگری کی فہرست میں منتخب کیا گیا۔29 سالہ سعدیہ بشیر کو اں ترپرائز ٹیکنالوجی کے شعبے کے لیے منتخب کیا گیا۔30 سالہ عدنان شفیع اور 28 سالہ عدیل شفیع کو ریٹیل اینڈ ای کامرس کی کیٹیگری کے لیے منتخب کیا گیا۔24 سالہ حمزہ فرخ کو سوشل انٹرپرینر کی کیٹیگری کے لیے نامزد کیا گیا۔24 سالہ سید فیضان حسین کو بھی سوشل انٹرپرینر کی کیٹیگری کے لیے نامزد کیا گیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…