جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

شام میں پاکستانی شہری کاایک بیٹا جنگ لڑتے ہوئے ہلاک،دوسرالاپتہ،والدمحمد فضل اکرم کے لرزہ خیز انکشافات

datetime 27  مارچ‬‮  2018 |

دمشق(این این آئی)شام میں پاکستانی شہری کے دوبیٹوں کو عسکریت پسند گروہ نے زبردستی بھرتی کرلیا جن میں سے ایک لڑائی میں ماراگیاجبکہ دوسراتاحال لاپتہ ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مشرقی غوطہ شدید بمباری سے دوچار ہے اور ایسے میں

وہاں پاکستانی شہری محمد فضل اکرم ان افراد میں شامل تھے، جو سب سے پہلے اس علاقے سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔محمد فضل اکرم نے مشرقی غوطہ کی یادیں بتاتے ہوئے کہاکہ اس نے وہاں ایک ہسپتال میں اعضاء کھو چکی بچی کو دیکھا۔انہوں نے کہاکہ وہ 1974 میں مشرقی غوطہ منتقل ہوئے تھے۔ ان کی دو بیویاں ہیں، جن میں سے ایک کا تعلق غوطہ ہی سے ہے جب کہ دوسری ان کی پاکستانی کزن ہیں۔ اکرم کے مطابق پھر شہر میں بیرونی عسکریت پسند آ گئے، اس کے دو بیٹوں کو عسکریت پسند گروہ میں بھرتی کر لیا گیا جب کہ تیسرا بیٹا سن 2013ء میں تشدد کی نذر ہو گیا۔اکرم نے بتایا کہ گلی کوچے میں پھیل جانے والے پرتشدد واقعات کے بعد وہ اپنے خاندان کے ساتھ شام ڈھلنے پر اپنے بیٹے کی واپسی کا انتظام کر کرتے رہے، مگر اسے ایک ایمبولنس گھر لائی اور وہ بھی مردہ حالت میں۔ اپنی شامی بیوی ربع جرد کا نیلا پاسپورٹ لہراتے ہوئے اکرم نے بتایاکہ وہ یہ دکھ برداشت نہ کر سکی اور اسے دل کا دورہ پڑ گیااوروہ انتقال کر گئی۔اپنی شامی بیوی ربع جرد کا نیلا پاسپورٹ لہراتے ہوئے اکرم نے بتایاکہ وہ یہ دکھ برداشت نہ کر سکی اور اسے دل کا دورہ پڑ گیااوروہ انتقال کر گئی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…