جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

بھارت،مغربی بنگال میں پرتشددہنگامے پھوٹ پڑے،مولانا آزاد کا مجسمہ منہدم،پولیس اہلکار کے ہاتھ کاٹ دیئے گئے،متعدد ہلاک،ڈپٹی کمشنر شدید زخمی

datetime 27  مارچ‬‮  2018 |

کولکتہ(این این آئی)مغربی بنگال کے کئی علاقوں میں تشدد کے واقعات میں تین افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے،بھارتی ٹی وی کے مطابق ایک پولیس اہلکار کے ہاتھ کاٹے جانے کی بھی اطلاعات ہیںں ،مغربی بنگال کے شمال24 پرگنہ کے کاکی نارا علاقہ میں بھی تشددکی واردات ہوئی جہاں بھارت کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کے مجسمہ کی بے حرمتی کرتے ہوئے اسے منہدم کردیا گیا۔

یہاں پرفساد آسنسول کے رانی گنج علاقہ میں ہونیوالے تشد دکے واقعہ کے بعد بھڑکا تھا ۔ اس سال علاقے میں ہندووں کے مذہبی تہوارکے موقع پر شروع ہوئے تشدد میں اب تک3 افرادہلاک اور50سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ارندم دتا چودھری پر ہوئے بم حملے میں ان کا ہاتھ شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ پولیس اہلکار وں پر پتھراو اورپرتشددہنگاموں کو روکنے کیلئے پولیس کارروائی میں مصروف ہے۔مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے تہوار کے موقع پر اسلحہ کے ساتھ ریلی نکالے جانے کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ جلوس میں بچوں کے ہاتھوں میں ہتھیار دیاجانا بنگال کی تہذیب کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی فائدے کیلئے مذہب کا استعما ل قابل مذمت ہے۔ مسلح ریلی بنگا ل کی ثقافت کے خلاف ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ تلواریں اور بندوقیں بچوں کے ہاتھ میں دینے کا واقعہ اس سے قبل بنگال میں کبھی بھی نہیں ہوا ۔بنگال ہمیشہ سے مختلف کلچر و تہذیب کا گہوارہ رہا ہے ۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ پرتشدد کارروائیوں میں ملوث مجرموں کو کسی طوربخشا نہیں جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…