جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

قطر اور متحدہ عرب امارات ایک اور ملک میں آمنے سامنے،قطر کسی ممکنہ حملے سے بچاؤ کیلئے مِگ لڑاکاطیارے حرکت میں لے آیا،صورتحال انتہائی کشیدہ

datetime 27  مارچ‬‮  2018 |

آسمارہ(این این آئی)اریٹریا کی حکومت نے قطر پر سوڈان میں تین لڑاکا جیٹ بھیجنے کا الزام عاید کیا ہے جو اس کے بہ قول اریٹریا کے کسی ممکنہ حملے کے دفاع کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ سوڈان میں ایک دور دراز مقام پر اریٹریا کی اسلامی حزب اختلاف کو ایک خفیہ ٹھکانا دیا گیا ہےجہاں اس کو خفیہ طور پر رقوم مہیا کی جارہی ہیں ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اریٹریا کی حکومت نے ایک بیان جاری کیا

اور اس میں قطر پر الزام عاید کیا کہ وہ ایک سخت گیر عالم دین محمد جمعہ کو رقوم مہیا کررہا ہے۔انھوں نے سوڈان میں ایک نامعلوم مقام پر اپنا دفتر قائم کررکھا ہے۔بیان کے مطابق محمد جمعہ کے پیروکاروں نے اپنی سیاسی اور عسکری سرگرمیوں کو منظم کرنے کے لیے ایک دفتر قائم کیا ہے تاکہ اس کے ارکان کو وہاں عسکری تربیت دی جاسکے۔ان کی تمام سرگرمیوں کے لیے خرطوم میں قطر کا سفارت خانہ رقوم مہیا کررہا ہے۔ان کی تربیت اور دوسرے انتظام وانصرام کی ذمے دار سوڈان کی سکیورٹی اور انٹیلی جنس سروس ہے۔بیان میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ قطر نے سوڈان کی دفاعی فورسز کو تین مِگ لڑاکا جیٹ بھیجے ہیں اور انھیں اریٹریا کی سرحد کے ساتھ واقع سوڈان کے علاقے کسالا میں بھیجا گیا ہے ۔ان میں سے دو طیاروں کے پائلٹ قطری اور ایک کا ایتھوپیائی ہے۔اریٹریا کی وزارت اطلاعات کے جار ی کردہ اس بیان کے مطابق ان مِگ لڑاکا طیاروں کو اریٹریا کی جانب سے کسی ممکنہ حملے کے خطرے سے نمٹنے کے لیے سرحدی علاقے میں بھیجا گیا ہے لیکن ان کی اس صلاحیت کو متحدہ عرب امارات کی حمایت سے ناکام بنا دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…