بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

، حکومت نے بجٹ میں عوام کو بڑی خوشخبری سنانے کا اعلان کر دیا

datetime 27  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریوینیو ہارون اختر نے کہا ہے کہ بڑھتا ہوا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑا چیلنج ہے ٗ پاکستان کے دیگر اعداد و شمار بہتر رہے، نئے مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا ٗ نان فائلز کا ٹیکس ریٹ مزید بڑھایا جائے گا۔انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ہارون اختر نے کہا کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پر تعیش زندگی گزانے والوں کی فہرست پر

کام جاری ہے ٗدرآمدات بڑھنے اور برآمدات کم ہونے کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی ہوئی ہے، پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو 6 فیصد کے قریب ہے ٗشرح سود کم سطح پر ہونے کے فوائد بھی ملے جبکہ مہنگائی کی شرح بھی کم سطح پر ہے۔ہاروان اختر نے کہا کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائیگا البتہ نان فائلرز کے ٹیکس ریٹ کو مزید بڑھایا جائیگا تاکہ وہ خود فائلر بن جائے اور کم ٹیکس کا فائدہ لے سکے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…