جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

سرد جنگ شروع،امریکہ اور کینیڈا سمیت کئی یورپی ممالک کا روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے ،قونصلیٹ بند کرنے اور روسی شخصیات پر پابندیوں کا اعلان،روس کا شدید ردعمل سامنے آگیا 

datetime 26  مارچ‬‮  2018 |

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے بعد امریکہ ، جرمنی، کینیڈا اور فرانس سمیت کئی یورپی ممالک نے بھی روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 60 روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے اور سیٹل میں روسی قونصلیٹ کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔امریکی حکام کے مطابق امریکہ میں روسی انٹیلی جنس سروسز جارحانہ انداز میں بڑھ رہی ہیں جنہیں روکنا بہت ضروری ہے۔

واشنگٹن میں تعینات روسی سفیر نے امریکہ کی جانب سے اپنے ملک کے سفارتکاروں کی بیدخلی کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اس اقدام پر شدید احتجاج کیا۔روسی سفیر نے کہاکہ امریکہ روس کے ساتھ تھوڑے بہت اچھے تعلقات بھی خراب کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے اس لیے ؁امریکہ کے خلاف روس کا ردعمل بھی برابر کا ہونا چاہیے۔برطانیہ میں روسی سفیر اور ان کی بیٹی کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے رد عمل میں یورپی یونین میں شامل کئی ممالک نے بھی روسی سفارتکاروں کی ملک بدری کا حکم جاری کر دیا ہے۔جرمنی کی وزارت خارجہ نے 4 روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ فرانس نے بھی 4 روسی سفارتکاروں کی ملک بدری کا فیصلہ کیا ہے۔پولینڈ کے وزیر خارجہ نے بھی 4 روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ ڈنمارک اور اٹلی نے 2، 2، کینیڈا نے 4 اور یوکرین نے 13 روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہے۔لیتھونیا نے بھی 3 روسی سفارتکاروں کی ملک بدری کا اعلان کرتے ہوئے 44 روسی شخصیات پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔روسی حکام کے مطابق یورپی ممالک سے سفارتکاروں کی بیدخلی پر آئندہ کچھ روز میں مناسب ردعمل دیں گے۔روس کے مطابق سفارتکاروں کی بیدخلی کے معاملے پر ہر ملک کو جواب دیا جائے گا۔خیال رہے کہ 14 مارچ کو برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے روس پر اپنے سابق جاسوس اور ان کی بیٹی پر اعصابی گیس کے حملے کا الزام عائد کرتے ہوئے روس کے 23 سفارتکاروں کو ایک ہفتے میں برطانیہ چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے برطانوی وزیراعظم کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ردعمل میں برطانیہ کے 23 سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…