لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم بہت جلد ویسٹ انڈیز کے ساتھ پاکستان کے سٹیڈیمز میں نبرد آزما نظر آئے گی، واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ کے کامیاب انعقاد کے باعث اب انٹرنیشنل دروازے کھل چکے ہیں، ویسٹ انڈیز کے خلاف پندرہ رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ میں شاندار کارکردگی دکھانے والوں کو
بھی اس سکواڈ کاحصہ بنایا ہے، پی سی بی نے جن کھلاڑیوں کا اعلان کیا ان میں تین نئے کھلاڑیوں شاہین آفریدی، آصف علی اور حسین طلعت کو بھی شامل کیا گیا ہے، ان کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں فہیم اشرف، محمد نواز، شاداب خان، محمد عامر، احمد شہزاد، فخر زمان، بابراعظم، شعیب ملک، حسن علی، سرفراز، راحت علی اور عثمان شنوری کو شامل کیا گیا ہو۔