اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

غیر معینہ مدت تک افغانستان میں رہنے کے لیے تیار رہیں،جرمن وزیردفاع

datetime 26  مارچ‬‮  2018 |

مزارشریف (این این آئی)جرمن وزیر دفاع نے افغانستان میں تعینات جرمن فوجیوں سے کہا ہے کہ وہ وہاں غیر معینہ مدت تک موجود رہنے کے لیے تیار رہیں۔ افغانستان ابھی اپنی سکیورٹی کی ذمہ داریاں نبھانے کی منزل سے بہت دور ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن وزیر دفاع ارزولا فان ڈیئر لائن نے تسلیم کیا کہ افغانستان اپنی سلامتی کی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے ضروری تیاری سے ابھی بہت دور ہے۔ فان ڈیئر لائن نے شمالی افغانستان میں مزار

شریف کے دورے کے موقع پر وہاں تعینات جرمن فوجیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ یہ کسی طے شدہ وقت کی بات نہیں ہے جس پر سختی سے عمل کیا جا سکے۔مزار شریف میں جرمن فوجیوں کے فوجی اڈے پر اْرزولا فان ڈیئر لائن کا مزید کہنا تھا کہ جرمن فوجیوں کی تعیناتی کی مدت افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کی کامیابیوں پر منحصر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ ہمیں صبر کی اور طاقت کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…