لندن(این این آئی) ایک صدی سے کم عرصے میں آسٹریلیا سے برطانیہ کا سفر جو سمندر کے راستے کبھی چھ ہفتوں کا ہوا کرتا تھا اب صرف 17 گھنٹوں کی ایک فلائٹ میں سمٹ گیا ہے،آسٹریلیا کی کوانتس ایئرلائن نے آسٹریلیا سے برطانیہ کے لیے اپنی پہلی براہ راست پرواز کا آغاز کر دیا ۔یہ فلائٹ بغیر کہیں رکے 9 ہزار میل کا سفر 17 گھنٹوں میں طے کر کے لندن پہنچے گی۔امریکی ٹی وی کے مطابق یہ فلائٹ 24 مارچ کو پرتھ کے مقامی وقت کے مطابق شام چھ بج کر 45 منٹ پر روانہ ہوئی اور بغیر کہیں
رکے 17 گھنٹوں کا سفر طے کر کے لندن کے مقامی وقت کے مطابق اتوار کو صبح سویرے 5 بچے لندن پہنچ گئی ۔کوانتس ایئر لائن کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ جب 1947 میں کوانتس نے لندن تک کا یہ کینگرو روٹ شروع کیا تھا تو اس وقت اسے منزل تک پہنچنے میں چار دن لگتے تھے جس دوران اسے نو جگہوں پر رکنا پڑتا تھا۔اس فلائٹ کے لیے بوئنگ کا ڈریم لائنر 787-9 استعمال کیا جا رہا ہے جو ایندھن کے معاملے میں بوئنگ 747 کے مقابلے میں دو گنا باکفایت ہے۔