جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

ہاں ! ہم افغانستان میں متحرک ہیں لیکن ۔۔۔! طالبان کو اسلحہ اور مالی امداد فراہم کرنے کے الزامات کے جواب میں روس کادھماکہ خیز اعلان،امریکہ کو مزیدپریشان کرڈالا

datetime 25  مارچ‬‮  2018 |

کابل(این این آئی)روس نے افغانستان میں طالبان کی حمایت کرنے اور انہیں اسلحہ و مالی امداد فراہم کرنے سے متعلق امریکا کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔افغان دارالحکومت کابل میں واقع روسی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا

کہ طالبان کی مدد کرنے سے متعلق نیٹو کے کمانڈر کا روس پر الزام بے بنیاد اور جھوٹ ہے اور روس کسی بھی انتہا پسند قوت کو سپورٹ نہیں کرتا بلکہ خطے میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتے آئے ہیں اس حوالے سے نیٹو کے کمانڈر کو اپنی معلومات درست کرنے کی ضرورت ہے۔روس افغانستان میں صرف امن مذاکرات کی حد تک متحرک ہے۔واضح رہے امریکی کمانڈر جنرل نکلسن نے دو روز قبل روس پر طالبان کی حمایت اور اسلحہ فراہمی کا الزام عائد کرتے ہوئے دعوی ٰکیا تھا کہ طالبان کو اسلحہ تاجکستان کے راستے سے فراہم کیا جا رہا ہے جس کیلئے روس تاجکستان کی سرحد پر مشترکہ فوجی مشقوں کا ڈھونگ کررہا ہے تاکہ اسلحہ فراہم کرنے میں آسانی رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی روس اسی طرح افغانستان میں مختلف گروپس کو اسلحہ فراہم کرتا رہا ہے تاہم ابھی فراہم کردہ اسلحہ کی تعداد اور نوعیت سے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔تاکہ اسلحہ فراہم کرنے میں آسانی رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی روس اسی طرح افغانستان میں مختلف گروپس کو اسلحہ فراہم کرتا رہا ہے تاہم ابھی فراہم کردہ اسلحہ کی تعداد اور نوعیت سے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…