جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

داعش کے چالیس ہزار جنگجو اس وقت دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں،سعودی عرب

datetime 25  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(این این آئی)سعودی عرب کے ڈپٹی جنرل انٹیلی جنس چیف میجر جنرل احمد عسیری نے کہا ہے کہ ایران اپنی ملیشیاؤں کی مدد سے خطے میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میںانسداد انتہا پسندی اور دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے کے حوالے سے منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب میں جنرل عیسری نے کہا کہ یمن، شام اور لبنان میں ایران نے اپنے حامی پال رکھے ہیں۔

جن کی مدد سے ان ملکوں میں دہشت گردی پھیلائی جا رہی ہے۔پیرس میں منعقدہ کانفرنس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور فرانس سمیت دیگر ممالک کے سیکیورٹی حکام نے شرکت کی۔جنرل عسیری نے اپنے خطاب میں دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے آہنی عزم کی ضرورت پرزور دیا۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کسی ایک ملک کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ ایک عالم گیر مسئلہ ہے جس کے پیچھے ایران جیسے ممالک کا بھی ہاتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران تہران اپنے ولایت فقیہ کے نظام کو پورے خطے میں پھیلانے کے خواب دیکھ رہا ہے اور اس کا خیال ہے کہ ہر شیعہ اس کا وفادار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو یرغمال بنانے اور جہازوں کو ہائی جیک کرنے کے واقعات کا آغاز ایران ہی سے ہوا۔جنرل عسیری نے خبردار کیا کہ داعش اپنی خود ساختہ حکومت سے محروم ہونے کے بعد یورپ اور پوری دنیا میں افراتفری پھیلا سکتی ہے۔ داعش کے چالیس ہزار جنگجو اس وقت دنیا بھر میں حتیٰ کہ یورپی ملکوں میں بھی پھیلے ہوئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…